30 مارچ، 2025، 2:05 PM

فلسطین کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے، یمن

فلسطین کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے، یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مهدی المشاط نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کی حمایت میں ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مهدی المشاط نے فلسطینی مزاحمت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام اور ان کی مقاومت کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی، مدد اور حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت محض بچوں اور عورتوں کے قتل عام اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں۔

یمنی رہنما نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج جارحیت کا ارتکاب کرنے والے امریکی بحریہ اور طیارہ بردار جہازوں کے ساتھ موثر انداز میں نبردآزما ہیں۔

مهدی المشاط نے فلسطینی عوام کے حق آزادی اور مقبوضہ مقدس مقامات کی بازیابی کے اصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی قوم کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے اسرائیلی جرائم اور اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جرائم کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ خاموشی اور ساز باز اسے تحفظ دے سکتی ہے، وہ سخت غلطی پر ہے۔ اب سب کو بخوبی معلوم ہوچکا ہے کہ صہیونی حکومت اور اس کے سرپرست امریکہ کے عزائم کیا ہیں۔

News ID 1931495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha