30 مارچ، 2025، 9:28 AM

انصار اللہ یمن کے سربراہ کی فلسطین کی حمایت پر تاکید

انصار اللہ یمن کے سربراہ کی فلسطین کی حمایت پر تاکید

انصار اللہ یمن کے سربراہ الحوثی نے عید الفطر کے موقع پر عالمِ اسلام بالخصوص فلسطینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمنی عوام اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

الحوثی نے فلسطینی عوام، خصوصا غزہ کے مجاہدین کے صبر و استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام نے نہ صرف رمضان المبارک کے روزے رکھے بلکہ 

نسل کشی اور محاصرے کے باوجود جہاد اور مقاومت کا شرف بھی حاصل کیا۔

انہوں نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کی حالت زار کو یاد رکھیں، جو بھوک، قتل عام اور تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انصار اللہ کے رہنما نے مسجد الاقصی پر مسلسل صیہونی حملوں اور فلسطین کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ ان سازشوں کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

انہوں نے امریکہ کی یمن پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے یمنی فوج کی عسکری صلاحیت اور غزہ کی حمایت میں جاری کارروائیوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ یمنی قوم کا ایمان، اور قرآنی بصیرت ناقابل تسخیر ہے اور یمن اپننے موقف پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔

News ID 1931489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha