مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے حسین بدر الدین الحوثی کی برسی کے موقع پر کہا: سابق رژیم نے 2004 میں ہمارے قائد حسین بدر الدین الحوثی کو شہید کر کے ناقابل تلافی جرم کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید حسین بدرالدین نے قرآنی منطق کے مطابق استکبار کے خلاف آواز اٹھانے اور امت اسلامیہ کے خلاف حملوں کی وجہ سے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی درخواست کی تھی۔
عبد المالک حوثی نے کہا کہ 11 ستمبر کے بعد یمن میں سابق رژیم نے امریکہ کو ملک کے خلاف فوجی، سیکورٹی، اقتصادی، تعلیمی اور مذہبی میدان میں مداخلت کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت اسلامیہ کو امریکی تسلط اور اپنے خلاف ہونے والے ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے دینی اصولوں کی بنیاد پر قیام کرنا چاہئے۔
انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ امت اسلامیہ کے خلاف امریکی صہیونی منصوبہ نہایت خطرناک اور تباہ کن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اقوام کے لیے ایک اہم ہتھیار ہے کیونکہ دشمن ہمارے ممالک کے وسائل کو لوٹتے ہیں اور پھر ہماری قوموں کو بازار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ