16 اگست، 2025، 4:00 PM

ایران اور کرغزستان کا تعلقات میں توسیع پر اتفاق، اسرائیلی حملے کی مشترکہ مذمت

ایران اور کرغزستان کا تعلقات میں توسیع پر اتفاق، اسرائیلی حملے کی مشترکہ مذمت

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف اور کرغزستان کے صدر سادیر ژاپاروف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف اور کرغزستان کے صدر سادیر ژاپاروف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کی سخت مذمت بھی کی۔

اس موقع پر رضا عارف نے کہا کہ ایران کرغزستان کے ساتھ تجارتی روابط کو وسعت دینے اور سفر کی سہولتوں کو بہتر بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاکہ نجی شعبہ اور کاروباری طبقہ زیادہ فعال کردار ادا کرسکے۔

انہوں نے کرغزستان کو ثقافت اور تاریخ کا حامل اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ یوریشین اکنامک یونین میں مبصر کی حیثیت سے ایران کی رکنیت اور آزاد تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ملاقات کے دوران صدر ژاپاروف نے شمال-جنوب راہداری کو کرغزستان کی بحری راستوں تک رسائی کا بہترین ذریعہ قرار دیا اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کو فعال کرنے کی تجویز دی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا اور اس حملے میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

News ID 1934864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha