6 اپریل، 2025، 4:12 PM

مائیکروسافٹ اور صیہونی رژیم کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ بے نقاب!

مائیکروسافٹ اور صیہونی رژیم کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ بے نقاب!

ایک فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے مائیکرو سافٹ اور تل ابیب رژیم کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی نیوز ایجنسی "شہاب" نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی لیک ہونے والی اندرونی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کمپنی مصنوعی ذہانت کے ذریعے صیہونی رژیم کو حساس معلومات فراہم کرنے والی کمپنی ہے اور 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اس کمپنی نے غاصب رژیم کی حمایت کو غیرمعمولی سطح تک بڑھا دیا ہے۔ 

"ڈراپ سائیٹ نیوز" کی طرف سے شائع کردہ دستاویزات کے مطابق صیہونی حکومت دنیا میں مائیکرو سافٹ کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے اور غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک دونوں کے درمیان انجینئرنگ اور معلومات کے تبادلے کا حجم 10 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ 

 تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس رژیم اور انٹرنیٹ کمپنی مائیکروسافٹ کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا اصل حجم اعلان کردہ اعدادوشمار اور شائع شدہ دستاویزات سے کہیں زیادہ ہے۔

 اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے دوران مائیکرو سافٹ کمپنی کی خدمات کو بے مثال طریقے سے استعمال کر رہی ہے اور جون 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان اسرائیلی حکومت کی جانب سے کمپنی کی کلاؤڈ سروسز کے استعمال کی مقدار میں 155 فیصد اضافہ ہوا اور اس واقعے کا عروج مئی 2024 میں رفح پر حملے سے کچھ دیر پہلے تھا۔ 

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی  "لیونڈر" کے بارے میں موجودہ رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے غزہ کے 2.3 ملین لوگوں کی معلومات کا تجزیہ کیا ہے تاکہ حماس کے ارکان کے ساتھ ان لوگوں کے ممکنہ روابط کو جانچا جا سکے۔ 

تل ابیب سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق جنگ کے آغاز میں اس سسٹم نے 37000 فلسطینیوں کے بارے میں معلومات کا جائزہ لیا جن میں حماس سے ممکنہ تعلق کے مشتبہ افراد شامل تھے۔

تل ابیب کے بارے میں کی گئی تحقیق میں "حساس سرگرمیاں" ظاہر کی گئی ہیں جو مقبوضہ علاقوں میں مائیکرو سافٹ کے تعاون سے کی جاتی ہیں۔ 

ان میں سے کچھ سرگرمیاں درج ذیل ہیں: 

1. صیہونی حکومت کے مختلف فوجی جاسوسی یونٹوں کی طرف سے ازور سسٹم کا استعمال، جس نے اس رژیم کے انٹیلی جنس اداروں کو جاسوسی کی پیچیدہ ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔ 

2. صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال نظاموں کی حفاظت اور مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی آبادکاری اور نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مائیکروسافٹ کا استعمال، جو کہ "رولنگ اسٹون" ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

 3. صہیونی فضائیہ سے وابستہ "افق" یونٹ نے مستقبل کے حملوں کے ممکنہ اہداف کے حوالے سے اپنی معلومات اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا کو منظم کرنے کے لیے مائیکروسافٹ سے منسلک مواصلاتی اور ای میل سسٹم کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے، جسے بینک آف غزہ ٹارگٹس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 4. مصنوعی ذہانت پر مبنی خدمات کا ایک اہم حصہ صیہونی وزارت جنگ نے فوج کے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے، جو  عوامی انٹرنیٹ نیٹ ورکس سے منسلک نہیں ہے۔ اس طرح، ان خدمات کو بہت زیادہ حساس مقاصد اور مشنوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

News ID 1931656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha