10 مارچ، 2024، 4:08 PM

پاکستان: شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران نو دہشت گرد مارے گئے

پاکستان: شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران نو دہشت گرد مارے گئے

پاک فوج نے دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

دوسری طرف پاک ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح پشاور شہر کے ایک بازار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا۔

خیبرپختونخوا ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر "بلال احمد فیضی" نے بتایا: یہ دھماکہ آج صبح پشاور شہر کے ناصر باغ روڈ پر ایک مقامی بازار کے قریب ہوا۔ 

News ID 1922501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha