26 جون، 2024، 9:06 PM

اسلام آباد: ٹی ٹی پی کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا گیا، صوبائی وزیر داخلہ

اسلام آباد: ٹی ٹی پی کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا گیا، صوبائی 
وزیر داخلہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ نے ملک کے جنوب مغرب میں تحریک طالبان پاکستان کے متعدد کمانڈروں کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افق نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے ایک سرچ آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ سکیورٹی آپریشن ملک کے شورش زدہ جنوب مغربی علاقے میں کیا گیا۔

رشیا ٹوڈے  کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ نے "ان دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے اسلام آباد کو ممکنہ بڑے حملوں سے بچانے" پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا: طالبان عناصر نصر اللہ اور ادریس کی گرفتاری ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کا حصہ تھی جو کامیابی سے مکمل ہوئی۔

ضیاء اللہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو نشر کی جس میں "نصر اللہ" (تحریک طالبان پاکستان کی عسکری کونسل کے سربراہ) نے تصدیق کی کہ "وہ 16 سال تک تحریک طالبان پاکستان کا حصہ تھے۔ 

افق نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان میں آج کی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے مذکورہ کمانڈر سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
تاہم انہوں نے تحریک طالبان کے دیگر دو سرغنوں کی شناخت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

News ID 1924994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha