22 دسمبر، 2023، 5:59 PM

طالبان وزیر خارجہ کا دورہ ایران

طالبان وزیر خارجہ کا دورہ ایران

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین پر کانفرنس میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیا احمد توکل نے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اسلامی جمہوریہ ایران دورے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

امیر خان متقی ایک وفد کی سربراہی میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی دعوت پر "مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لیے عازم تہران ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا کانفرنس تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام فلسطینی عوام اور ان کی علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے حوالے سے منعقد ہوگی جس میں مختلف ممالک کے حکام شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ فلسطین کے حوالے سے اعلی سطحی مشاورتی کانفرنس 23 دسمبر کو تہران میں منعقد ہونے جارہی ہے۔

News ID 1920777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha