23 اپریل، 2025، 7:00 PM

یمن کے مقبوضہ حیفا اور تل ابیب پر میزائل اور ڈرون حملے

یمن کے مقبوضہ حیفا اور تل ابیب پر میزائل اور ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی رژیم کے فوجی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب رژیم کے خلاف حملوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے مقبوضہ حیفا میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ دشمن کا دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیفا پر داغے گئے میزائل سے صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ پناہ گاہوں میں جا چھپے۔

یحیی سریع نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے یافا ڈرون نے تل ابیب میں ایک اہم ہدف کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے واضح کیا ہم غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے دینی فریضے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور جب تک غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت بند نہیں ہوتی اور پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا تب تک فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

News ID 1932117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha