مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین میں موجود ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ بیجنگ کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔
انہوں مہر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران اور چین کو اسٹریٹجک پارٹنر تصور کیا جاتا ہے، آج کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ میں نے چینی حکام کو ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا، ہم بیجنگ کو اپنا اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتے ہیں، اس لیے اپنے چینی ساتھیوں کو مذاکرات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے، بیجنگ اور تہران اقتصادی میدان میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایرانی اعلی سفارت کار نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی غنڈہ گردی کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کرنے کے سلسلے میں بیجنگ کا عزم قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد ہم روس میں اپنے چینی دوستوں کو آگاہ کریں گے۔
عراقچی نے کہا کہ ان دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تعلقات ہیں اور یہ دونوں ممالک جاری مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ