مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات کا مقصد خطے میں جنگ کے خطرے کو ٹالنا ہے، بغداد مذاکرات کی حمایت کرتا ہے
انہوں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ عمان کی ثالثی میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات کے بعد دو طرفہ تکنیکی مشاورت اگلے ہفتے کے لئے شیڈول کر دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ