19 نومبر، 2025، 2:52 PM

ٹرمپ کا دعوی مسترد، امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ٹرمپ کا دعوی مسترد، امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی وعدہ خلافیوں اور غیر منصفانہ مطالبات کی وجہ سے بات چیت کا کوئی عمل جاری نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی صدر کے دعوے حقیقت نہیں رکھتے اور فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی رسمی یا غیر رسمی بات چیت نہیں ہو رہی۔

بقائی نے مزید کہا کہ امریکہ کی ماضی کی بدعہدیوں اور مسلسل غیر منصفانہ مطالبات کی روشنی میں مذاکرات کرنا منطقی اور معقول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف عسکری اقدامات اور شہریوں کی ہلاکت پر مباہات کرتا رہا ہے اور صرف اپنی خواہشات منوانے کی کوشش کرتا ہے۔

ترجمان نے ایرانی صدر کی سعودی ولی عہد کو بھیجے گئے پیغام کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پیغام صرف دو طرفہ نوعیت کا تھا، جس میں سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ حج میں ایرانی حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات پر شکریہ ادا کیا گیا اور سالانہ حج کی کامیاب انتظام کاری کے لیے تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

News ID 1936583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha