23 اپریل، 2025، 8:11 PM

ایران اور روس کا آئل سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور روس کا آئل سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

دولت مشترکہ کی آزاد ریاستوں کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مصطفی برزگر نے کہا کہ ایران اور روس نے گیس کی تجارت اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون اور اشتراک کی راہیں پہلے سے کہیں زیادہ ہموار ہو چکی ہیں اور اس پر سنجیدگی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

برزگر نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون سے دونوں ممالک کے انرجی سیکٹر کو فائدہ حاصل ہوگا۔

News ID 1932118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha