23 اپریل، 2025، 8:24 PM

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو سخت سزا دی جائے، مولانا کلب جواد نقوی

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو سخت سزا دی جائے، مولانا کلب جواد نقوی

جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلسِ علمائے ہند کے سیکریٹری جنرل مولانا کلب جواد نقوی نے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہندوستان کو کمزور نہیں کرسکتا، دہشت گرد ہمیں خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ کشمیر میں بدامنی کو فروغ دیا جاسکے، یقیناً ہماری فوج اور حکومت اس حملے کے مجرموں سے سخت انتقام لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس حملے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

مولانا نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ جو لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں وہ جلد از جلد صحت یاب ہوں۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا؛ اسرائیل جو غزہ میں کررہا ہے وہ بھی کھلی دہشت گردی ہے، اس کی بھی مذمت کی جانی چاہیے؛ نیتن یاہو چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کا قاتل ہے، اس کو بھی دہشت گرد مانا جائے۔

News ID 1932121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha