مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شام میں جبہہ النصرہ کے دہشت گردوں کو مبارکبادی پیغام جاری کرنے کی تردید کی ہے۔
جب کہ اس سے قبل بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ شام کے بعض علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی پیش قدمی کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے انہیں مبارکبادی پیغام بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں غربی-عبری اور عرب ٹرائیکا کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔
مذکورہ کرائے کے عناصر نے شام کے علاقے ادلب اور حلب کے مضافات پر چڑھائی کر دی ہے، تاہم شامی فضائیہ کے حملوں میں ان کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ