12 مئی، 2024، 11:16 AM

افغانستان میں سیلاب کی تباہی پر ایران کا اظہار ہمدردی

افغانستان میں سیلاب کی تباہی پر ایران کا اظہار ہمدردی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں آنے والے مہلک سیلاب پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ متعدد افغان صوبوں میں آنے والے سیلاب میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جمعے کو ہونے والی شدید بارشوں کے بعد کئی صوبوں میں بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ ایک امدادی تنظیم نے اسے ’انسانی المیہ‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کم سے کم 234 افراد ہلاک اور 248 زخمی ہو گئے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 ہزار 70 ایکڑ زمین سیلاب میں بہہ گئی ہے۔

ان کے مطابق متعلقہ حکام فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور بھاری نقصان کے پیش نظر مزید امداد کی ضرورت ہے۔

اے ایف پی کے مطابق شمالی بغلان کا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 300 سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے۔

News ID 1923902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha