26 نومبر، 2025، 12:27 PM

اسلام آباد میں سردار ایاز صادق کی علی لاریجانی سے ملاقات 

اسلام آباد میں سردار ایاز صادق کی علی لاریجانی سے ملاقات 

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی اور ان کے وفد کی میزبانی کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے منگل کے روز ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور ان کے وفد کی اسلام آباد میں میزبانی کی۔  

ملاقات کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی حکام کے حالیہ روابط دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

انہوں نے امن، استحکام اور علاقائی باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔  

دونوں فریقین نے پارلیمانی اور عوامی وفود کے تبادلے کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ نقطۂ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  

پاکستانی پارلیمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی روابط بڑھانے کے مواقع پر غور کیا گیا۔

News ID 1936744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha