18 نومبر، 2025، 3:20 PM

صدر پوٹن کے دورہ تہران کی تیاریاں شروع، افغان ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلایا جائے گا، نائب وزیرخارجہ

صدر پوٹن کے دورہ تہران کی تیاریاں شروع، افغان ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلایا جائے گا، نائب وزیرخارجہ

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے صدر پوٹن کے دورہ تہران کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پاک افغان کشیدگی کم کرنے کے لئے علاقائی ممالک کا اجلاس بلایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب‌زاده کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تہران آمد خزر سمٹ کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ کابل–اسلام آباد کشیدگی کے تناظر میں ایران روس و چین کی شرکت سے افغان ہمسایہ ممالک کا اجلاس بھی منعقد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب‌زاده نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا دورۂ تہران اس وقت سرکاری طور پر کیسپین ممالک کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ تہران اس دورے کے لیے اپنی سفارتی و انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

خطیب‌زاده نے مزید بتایا کہ ایران، کابل اور اسلام آباد کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم علاقائی سفارتی سرگرمی کی میزبانی بھی کرے گا۔ اس حوالے سے افغان ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلایا ج رہا ہے، جس میں روس اور چین بھی شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس افغانستان کی بدلتی صورتحال، علاقائی سلامتی اور ہمسایہ ممالک کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر مرکوز ہوگا۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے پیشِ نظر ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت اور رابطے بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، تاکہ علاقائی استحکام اور مشترکہ تعاون کو تقویت دی جاسکے۔

News ID 1936569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha