ایرانی وزیر خارجہ نے ترکمنستان کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے وزارت خارجہ میں ترکمنستان کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے وزارت خارجہ میں  ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف  کا استقبال کیا۔ ترکمنستان کے وزير خارجہ تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس کل تہران میں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر سید ابراہمی رئیسی خطاب کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجیکستان کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔سعید خطیب زادہ نے کہا کہ روس اور چین کے وزراء خارجہ اس اجلاس ميں آن لائن شرکت کریں گے۔

News Code 1908643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =