تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا آغاز

تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے دوسرے اجلاس کا آغازہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے دوسرے اجلاس کا آغازہوگیا ہے ۔ ایران کے نائب صدر محمد مخـبر اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجیکستان کے وزراء خارجہ شریک ہیں جبکہ روس اور چین کے وزراء خارجہ آن لائن شرکت کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران کی افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ ایران بھی روس ، چین،پاکستان اور دیگر ممالک  کی طرح افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے۔

News Code 1908651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =