مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے منگل کے روز اسلام آباد میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو ہر شعبے میں انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے لاریجانی کو ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کے طور پر تقرری پر مبارکباد بھی دی۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق، ایران کے اعلیٰ سلامتی عہدیدار پاکستان کے پارلیمنٹ اسپیکر، وزیرِ اعظم اور صدر سے بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
لاریجانی نے تہران سے روانگی سے قبل ایک پیغام میں کہا تھا کہ وہ دوست اور برادر ملک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی ۱۲ روزہ جنگ کے دوران پاکستان نے کس طرح حمایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات تہران کی ترجیح ہیں۔
لاریجانی نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ تہران اور اسلام آباد کا تعاون خطے میں امن و سلامتی کو بڑی حد تک تقویت دے گا۔
اس ملاقات میں ایران–پاکستان تعلقات کی تازہ ترین پیش رفت، مشترکہ معاہدوں کو اپنے انجام تک پہنچانا، علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور اسلامی دنیا کے اہم موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ