26 نومبر، 2025، 2:35 PM

پاکستان کا مقامی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ 

پاکستان کا مقامی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ 

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی کشتی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو سمندری اور زمینی اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ ایک اینٹی کشتی بیلسٹک میزائل، جو بحری جہاز سے فائر کیا جاتا ہے، کامیابی کے ساتھ آزمایا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق یہ میزائل نظام سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید رہنمائی کے آلات اور دوران حرکت ضرورت کے مطابق رخ بدلنے کی قابلیت سے لیس ہے۔  

آئی ایس پی آر نے اس کامیاب تجربے کو پاکستان کی ٹیکنیکی صلاحیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔  

یاد رہے کہ رواں سال ۳۰ ستمبر کو بھی پاکستانی فوج نے ایک مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل فاتح-۴ کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کی رینج ۷۵۰ کلومیٹر ہے۔ یہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے اور کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو عبور کر کے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔  

پاکستان نے حالیہ مہینوں میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا سامنا کیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں بیرونی دشمنوں کے خلاف ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

News ID 1936750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha