17 نومبر، 2025، 7:35 PM

ایران اور افغان طالبان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

ایران اور افغان طالبان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

عراقچی نے امیر خان متقی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور افغان طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے موجودہ حالات اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تعلقات کے رجحانات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک میں امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کے دائرہ کار میں مشاورتی اور مشورتی رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بات کی۔

افغان طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی علاقائی مشاورتی عمل کا خیرمقدم کیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

News ID 1936553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha