8 اگست، 2026، 12:16 AM

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بنیادی خدوخال پر وسیع اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ حتمی متن اور مشترکہ اعلامیہ اعلیٰ سطحی منظوری کے بعد جلد جاری کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے بنیادی خدوخال پر وسیع اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔

میڈیا کو ایک انٹرویو میں حسن قشقاوی نے بتایا کہ اگرچہ معاہدے کے عمومی فریم ورک پر دونوں جانب سے اتفاق ہوچکا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری متعلقہ اعلی حکام کی جانب سے دی جانا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے حتمی متن کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جس میں معاہدے کے اہم نکات اور عمومی رہنما اصول واضح کیے جائیں گے۔

حسن قشقاوی کے مطابق عوام کو حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہیے، کیونکہ معاہدے کی مکمل تفصیلات اور باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حتمی معاہدہ اور اس سے متعلق تمام ضروری معلومات جلد عوام کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔

News ID 1940595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha