25 ستمبر، 2025، 4:34 PM

ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جنرل فدوی

ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جنرل فدوی

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، حالیہ جنگ میں دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مشہد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل فدوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج تجربہ کار، ماہر اور دشمن کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کی دشمنی اور سازشیں کوئی نئی بات نہیں بلکہ انقلاب کے آغاز سے جاری ہیں۔

 جنرل فدوی نے ایران پر حالیہ 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے تھے، جن میں امریکہ نے بھی شمولیت اختیار کی اور ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ تاہم 24 جون کو اسرائیل کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

News ID 1935569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha