25 اگست، 2025، 3:41 PM

رہبر معظم کی قیادت میں دفاع کو مزید مضبوط اور دشمن کی سازش ناکام بنانے کے لیے آمادہ ہیں، مسلح افواج

رہبر معظم کی قیادت میں دفاع کو مزید مضبوط اور دشمن کی سازش ناکام بنانے کے لیے آمادہ ہیں، مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج نے رہبر معظم کی رہنمائی میں دشمن کی سازشوں کو ناکام اور حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن اور بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

ہفتۂ حکومت کے موقع پر جاری بیان میں صدر مملکت اور ان کی کابینہ کی انتھک خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ مسلح افواج حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی انقلاب کے مقدس اہداف کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رہنمائی اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں فوج پر اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ رہبر کی ہدایات کی روشنی میں مسلح افواج اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں گی تاکہ ملکی مفادات، سرحدی سالمیت اور اسلامی جمہوریہ کے اقدار کی حفاظت کی جاسکے۔

مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ انقلاب کے بعد سے عوام اور حکومتی اداروں کے اتحاد نے ایران کو دفاع سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھایا ہے۔ اسی اتحاد کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اختلافات پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

بیان میں حالیہ جنگ کے دوران عوامی حمایت اور قومی یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر اور حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے ایران ہر خطرے کے مقابلے کے لیے تیار ہے اور دشمنوں کو فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1935012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha