28 اگست، 2025، 9:06 PM

12 روزہ جنگ میں قومی اتحاد نے دشمن کی شکست میں بنیادی کردار ادا کیا، ترجمان مسلح افواج

12 روزہ جنگ میں قومی اتحاد نے دشمن کی شکست میں بنیادی کردار ادا کیا، ترجمان مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمن کو شکست دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی 12 روزہ جنگ میں کامیابی عوامی اتحاد، رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت اور مسلح افواج کی شجاعت و قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل شکارچی نے کہا کہ دشمنوں نے عسکری میدان کے علاوہ میڈیا اور نفسیاتی دونوں شعبوں میں بھی بھرپور حملے کئے لیکن ایران نے کر محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بہادر افواج نے 12 روزہ جنگ کے دوران کئی مغربی ممالک نے کھل کر اسرائیل کی پشت پناہی کی، لیکن بالآخر صیہونی حکومت کو جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔

جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ اس جنگ میں میڈیا کارکنوں نے بھی اہم کردار ادا کیا اور ایران کو ایک ہمہ جہتی ہائبرڈ وار کا سامنا تھا۔ دشمن کا منصوبہ یہ تھا کہ جدید ہتھیاروں اور نفسیاتی و میڈیا دباؤ کے ذریعے ایک ہفتے میں اسلامی جمہوری نظام کو گرا دیا جائے، مگر ان کی یہ حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی۔

انہوں نے زور دیا کہ خدا پر ایمان، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت، عوام کی بھرپور حمایت اور افواج کی قربانیوں نے ایران کو فیصلہ کن کامیابی عطا کی۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج پوری قوت اور عزم کے ساتھ قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

News ID 1935072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha