11 ستمبر، 2025، 1:02 PM

صہیونی جارحیت میں امریکہ بھی شریک، اسلامی ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ایرانی مسلح افواج

صہیونی جارحیت میں امریکہ بھی شریک، اسلامی ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے قطر پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے قطر پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ 

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی مکمل امریکی حمایت اور ہم آہنگی کے ساتھ انجام دی گئی۔ عالمی برادری اور حکومتیں بخوبی جانتی ہیں کہ صہیونی حکومت کے تمام جرائم کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ واشنگٹن اس جارحیت کا اصل ذمہ دار ہے۔ امریکہ نہ عالمی رائے عامہ کا لحاظ کرتا ہے اور نہ ہی اپنے اتحادیوں کا۔

مسلح افواج نے کہا کہ قطر ایران کا برادر اور دوست ملک ہے اور اس پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

جنرل اسٹاف نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے پھیلاؤ سے پورا خطہ اور اس سے باہر بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ص کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جاری کردہ اس بیان میں اسلامی دنیا پر زور دیا گیا کہ وہ امریکی و اسرائیلی عسکریت پسندی کے خلاف بیدار اور متحد رہے اور اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرے۔

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بار پھر فلسطینی عوام اور مقاومتی بلاک کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

News ID 1935291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 14:08 - 2025/09/11
      0 0
      افواج ایران زندہ باد ۔