18 دسمبر، 2025، 3:43 PM

ایرانی بری فوج AI کی توانائی سے لیس، ہر خطرے سے مقابلے کی تیاری مکمل

ایرانی بری فوج AI کی توانائی سے لیس، ہر خطرے سے مقابلے کی تیاری مکمل

ایران کی بری فوج کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل جہانشاہی نے تہران میں ہفتہ تحقیق کے موقع پر سائنسی ماہرین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بری فوج دشمن کے جدید ترین ٹکنیکی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے سائنسی ماہرین کے اجتماع میں خطاب کے دوران ملکی دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جنرل جہانشاہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن اس وقت دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہارڈ ویئر کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا واحد حل سائنسی برتری ہے۔

انہوں نے کہا: ایرانی بری فوج نے دفاعی نظاموں، نگرانی اور آپریشنل منصوبہ بندی میں مصنوعی ذہانت کو شامل کر کے اپنی طاقت میں کئی گنا اضافہ کر لیا ہے۔

جنرل جہانشاہی نے مزید کہا کہ تحقیق صرف تعلیمی کام نہیں بلکہ یہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک مہلک ہتھیار کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ بری فوج پر ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ ہم بیرونی خطرات کے سامنے مکمل طور پر تیار ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پروگرام کے اختتام پر انہوں نے سائنسی ماہرین اور محققین کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ایران کو دفاعی شعبے میں دنیا کی جدید افواج کے مدِ مقابل کھڑا کرنے میں مدد دی ہے۔

News ID 1937165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha