27 ستمبر، 2024، 10:09 AM

صہیونی حکومت کو امریکی امداد نسل کشی اور جنگی جرائم کا انعام ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی حکومت کو امریکی امداد نسل کشی اور جنگی جرائم کا انعام ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے صہیونی حکومت کو خطے میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھنے کے انعام میں امداد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کو امداد کے نئے پیکج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی امدادی پیکج قاتلوں اور جنایت کاروں کے لئے انعام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت امریکہ سے ملنے والے 8 ارب ڈالر کی امداد کے ذریعے خطے میں اپنی برتری کا اعلان کرے گی۔ 

کنعانی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی شرمناک ہے کہ امریکہ نے گذشتہ گیارہ مہینوں کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو حق دفاع قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری بخوبی سمجھ چکی ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان پر جارحیت میں صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ بھی برابر شریک ہے۔

News ID 1926938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha