13 مئی، 2024، 2:25 PM

امریکی اور صہیونی حقوق انسانی ایک سکے کے دو رخ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

امریکی اور صہیونی حقوق انسانی ایک سکے کے دو رخ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے نزدیک انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ النقب جیل میں صہیونی حکومت کی جانب سے قیدیوں پر مظالم کے مناظر ذرائع ابلاغ میں منتشر ہونے کے بعد ثابت ہوگیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکہ نے ابوغریب جیل میں عراقی بے گناہ شہریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جبکہ النقب میں صہیونی حکومت کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کے مناظر دنیا کے سامنے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ سی این این مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے دو عقوبت خانوں کے مناظر منتشر کئے ہیں جن میں فلسطینی قیدیوں پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جاتے تھے۔

News ID 1923920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha