مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے جس کےنتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن جواب میں مزاحمتی فورسز صیہونی بھگوڑوں کو ناکوں چنے چبوا رہی ہیں۔
صیہونی رجیم کے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان پر حملے
المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے علی الصبح غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس پر صیہونی حکومت کےطیاروں نے اندھا دھند بمباری کی ہے۔ جب کہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر کے ایک رہائشی مکان پر بمباری کے دوران کم از کم 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب لبنان کے خلاف صیہونی فوج کے آرٹلری حملے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح الضھیرہ، یارین اور علما الشعب کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی غزہ میں صیہون فوج پر حملے
دوسری جانب غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جھڑپیں جاری ہیں۔
مجاہدین بریگیڈ نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں قابض صہیونی فوج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔
اس کارروائی میں مزاحمتی فورسز نے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
مجاہدین بریگیڈ کے مطابق اس آپریشن میں صیہونی دشمن کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے تفریح کے لئے مسجد کو دھماکے سے اڑا دیا!
فلسطینی سوشل میڈیا کارکنوں کی جانب سے شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ میں قابض صہیونی فوج کی سفاکیت اور گستاخی کو دکھایا گیا ہے۔
یوکرائنی نژاد صہیونی فوجی کی جانب سے شائع کردہ اس ویڈیو کلپ میں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں واقع تمیم الداری مسجد کو دھماکے سے اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اس ویڈیو کلپ کے مطابق مذکورہ مسجد کو اسرائیلی طیاروں نے شہید کردیا تھا لیکن صیہونی فوجیوں نے تفریح کے لئے دوبارہ بے حرمتی کی۔
مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
دوسری جانب صیہونی غاصبوں نے گزشتہ دنوں کی طرح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کیے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے نابلس میں واقع بلتا کیمپ پر حملہ جس کے نتیجے میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ تصادم ہوا۔
وحشی صیہونیوں کی فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ، ہزاروں فلسطینی پناہ گزین متاثر
غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں بالخصوص ہسپتالوں کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ الجزیرہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال میں داخل زخمیوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تک کی سہولت میسر نہیں ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ خان یونس میں واقع اسپتال میں کم از کم 22 ہزار فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کی جانب صہیونی غاصبوں کی فائرنگ کے دوران ہلال احمر کے یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سمیت کم از کم چار فلسطینی شہید اور چھے زخمی ہو گئے ہیں۔
اس فلسطینی ادارے کی طرف سے خبر دار کیا گیا ہے کہ امل اسپتال میں آکسیجن کیپسول، سرجری اور دائمی بیماریوں کی ادویات سے متعلق دیگر آلات کی شدید قلت ہے۔
آپ کا تبصرہ