17 مئی، 2024، 2:45 PM

طوفان الاقصی، 100 سے زائد فلسطینی دانشور اور محقق شہید

طوفان الاقصی، 100 سے زائد فلسطینی دانشور اور محقق شہید

فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی دانشور اور محقق شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک صہیونی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی محققین اور دانشور شہید ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی اہم شخصیات کو چن چن کر شہید کررہی ہے۔ فلسطینی یونیورسٹیوں کے شہید اساتذہ اور محققین کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کے حملوں میں اب تک 103 کالج اور یونیورسٹیاں مکمل تباہ اور 311 کو جزئی نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے علم دشمن اقدامات کی کھل کر مذمت کرے۔

بیان میں غزہ کے خلاف جنایات میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ کو برابر شریک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تاریخ میں صہیونی حکومت نے ہمیشہ امریکی سرپرستی اور حمایت کے تحت فلسطینیوں کے خلاف حملے کئے ہیں۔

News ID 1923997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha