29 فروری، 2024، 10:55 AM

طوفان الاقصی، صہیونی فوج کے ہاتھوں 5 ہزار سے زائد فلسطینی سکولوں کے طلباء شہید

طوفان الاقصی، صہیونی فوج کے ہاتھوں 5 ہزار سے زائد فلسطینی سکولوں کے طلباء شہید

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق صہیونی حکومت کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 5 ہزار سے زائد فلسطینی سکولوں کے طلباء شہید اور 9 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت تعلیم و تربیت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سکولوں میں زیرتعلیم فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں صہیونی فوج کی جارحیت اور فلسطینی تعلیمی مراکز ار رہائشی مکانات پر حملوں کی وجہ سے 5379 طلباء و طالبات شہید جبکہ  9 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے علاوہ غرب اردن کے بھی مختلف مقامات پر صہیونی فوج کی بربریت کی وجہ سے 48 طلباء و طالبات شہید اور 305 زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں اب تک مجموعی طور 255 اساتذہ اور سکول کے سٹاف شہید جبکہ 891 زخمی ہوگئے ہیں۔

تعلیمی مراکز کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 286 حکومتی سکول، 65 این جی اوز کے تحت چلنے والے سکول تباہ ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق 6 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد صہیونی فوجی جارحیت کی وجہ سے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہے۔

News ID 1922253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha