19 مارچ، 2024، 1:59 PM

غزہ میں بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، یونیسف کا انتباہ

غزہ میں بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، یونیسف کا انتباہ

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایکس پر پر اپنے ایک انتباہی نوٹ میں لکھا: اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے  یونیسیف کی جانب سے تیار کردہ فوڈ سکیورٹی کی مرحلہ وار درجہ بندی کی رپورٹ غزہ کی موجودہ صورتحال کی سنگینی کی نشاندہی کرتی ہے۔

کیتھرین رسل نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال پوری دنیا سے فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اداروں کی فوڈ سکیورٹی کی درجہ بندی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے 70 فیصد باشندوں کو شدید اور تباہ کن بھوک کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت انسانی امداد کو غزہ خاص طور پر اس پٹی کے شمال میں داخل ہونے سے روکتی ہے اور جو محدود مقدار پہنچائی جارہی ہے وہ نہایت قلیل ہے۔ 
جب کہ اس پٹی کے 2.3 ملین فلسطینی انتہائی مشکل حالات میں ہیں جنہیں پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

News ID 1922684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha