19 مارچ، 2024، 4:54 PM

غزہ: شہداء کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ: شہداء کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں شہداء کی تعداد 31,819 افراد تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قتل عام کے نو دیگر جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 93 فلسطینی شہید اور 142 دیگر زخمی ہوئے۔

اس طرح غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 31,819 جب کہ زخمیوں کی تعداد 7,3934 ہو گئی ہے۔

اس کے علاعہ تقریباً آٹھ ہزار فلسطینی اب بھی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے متاثرین میں 72 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔

News ID 1922690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha