19 مارچ، 2024، 4:57 PM

امریکی وزیر خارجہ غزہ پر بات چیت کے لیے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ غزہ پر بات چیت کے لیے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے اے ایف پی نیو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے جمعرات کو قاہرہ کا سفر کرنے سے قبل بدھ کو جدہ میں سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے بلنکن کا مغربی ایشیا کا یہ چھٹا دورہ ہوگا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان متھیو ملر نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بلنکن، یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے، غزہ کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے اور غزہ کے لیے جنگ کے بعد کی منصوبہ بندی پر ہم آہنگی کے لئے فوری طور پر جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کو سلامتی کی یقین دہانی کے ساتھ فلسطینی عوام کے لیے ایک سیاسی راستہ اور خطے میں دیرپا امن و سلامتی کے لیے ایک تعمیری طریقہ کار پر بھی بات کریں گے۔

ملر نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ بلنکن یمنیوں کے حملوں کو لازمی طور پر ختم کرنے کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ منیلا میں ایشیا کے مختصر دورے کے سلسلے پر ہے جس کا مقصد چین کے خلاف علاقائی اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت کو تقویت دینا ہے۔

News ID 1922692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha