19 مارچ، 2024، 12:47 PM

یورپی یونین کی جانب سے فلسطین میں انتہاپسند صہیونیوں پر پابندی کا فیصلہ

یورپی یونین کی جانب سے فلسطین میں انتہاپسند صہیونیوں پر پابندی کا فیصلہ

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے غرب اردن میں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں پر پابندی لگانے کی متفقہ منظوری دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پہلی مرتبہ متفقہ طور پر قرار داد پاس کی ہے جس میں غرب اردن میں انتہاپسند صہیونی آبادکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

القدس العربی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف انتہاپسندانہ کاروائی کرنے والے صہیونیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے فیصلے کے بعد صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ نے کہا ہے کہ صہیونی کالونیوں کی تعمیر میں اضافہ یورپی یونین کے فیصلے کا مناسب جواب ہے۔

News ID 1922680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha