مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت نے غرب اردن میں انتہاپسندانہ کاروائیوں میں ملوث صہینونیوں کا نام ان افراد کی فہرست میں ڈالنے ک اعلان کیا ہے جن پر جاپانی حکومت پابندی عائد کرتی ہے۔
جاپانی حکومتی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے منگل کی صبح کہا ہے کہ ٹوکیو حکام نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کرنے والے انتہاپسند صہیونیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔
جاپانی حکومت ان صہیونی انتہاپسندوں کے اثاثے منجمد کرے گی جو غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہوں۔
اس سے پہلے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا نے بھی غرب اردن میں انتہاپسندانہ اقدامات کرنے والے صہیونیوں کے خلاف قانون پاس کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ