3 فروری، 2025، 4:37 PM

نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے مضمرات پر نظر رکھی جائے گی، ایران

نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے مضمرات پر نظر رکھی جائے گی، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے مضمرات پر نظر رکھی جائے گی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے علاقائی منظرنامے پر پڑنے والے اثرات پر گہری نظر رکھے گا۔ 

انہوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران، نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے بارے میں اپنی تشویش کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے گا۔

 بقائی نے مزید کہا کہ ہم خطے اور فلسطین کی صورت حال کے مضمرات کی بغور نگرانی کریں گے۔

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، اتوار کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکہ پہنچ گئے ہیں، تاہم
ٹرمپ منگل کو ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں غزہ، اسرائیلی قیدیوں اور ایران پر بات چیت متوقع ہے۔ 

 اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنی روانگی سے قبل نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر ہونے والی بات چیت کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم قطر بھیجنے میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات تک تاخیر کی ہے۔

News ID 1930047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha