30 مارچ، 2024، 2:51 AM

مسئلہ فلسطین ایران کی اہم اسٹریٹیجک پالیسیوں میں شامل ہے، سربراہ ایرانی مسلح افواج

مسئلہ فلسطین ایران کی اہم اسٹریٹیجک پالیسیوں میں شامل ہے، سربراہ ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے چیف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے فلسطین کاز اس ملک کی اہم اسٹریٹیجک پالیسیوں کا حصہ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف جنرل محمد باقری نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے اس سال یوم القدس نہایت  شاندار طریقے سے منانے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے شروع کی گئی صیہونی رجیم مخالف کارروائی نے غاصب حکومت کو ناقابل تلافی شکست سے دوچار کر دیا۔

جنرل باقری نے مزید کہا کہ اس آپریشن نے جارح اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو دفن کر کے مسئلہ فلسطین کو پوری دنیا کا پہلا اور اہم ایشو بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکیوں نے صیہونی حکومت کی مدد نہ کی ہوتی تو جارح تل ابیب رجیم اب تک گر چکی ہوتی۔

اس ملاقات میں اسماعیل ہنیہ نے  فلسطینی عوام کے لیے ایرانی حکومت اور قوم کی حمایت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا

انہوں نے فلسطین اور خطے کے مظلوم عوام کی حمایت میں شہید سلیمانی کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

News ID 1922933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha