29 مارچ، 2024، 5:37 PM

قرآنی اجتماع باعث فخر تھا/ داعش امریکہ اور اسرائیلی ٹولہ ہے، امام جمعہ تہران

 قرآنی اجتماع باعث فخر تھا/ داعش امریکہ اور اسرائیلی ٹولہ ہے، امام جمعہ تہران

تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آزادی اسٹیڈیم میں امام حسنؑ قرآنی اجتماع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کا اجتماع فخر کی بات تھی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے لوگ خدا اور دین سے والہانہ لگاو رکھتے ہیں۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں شب قدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج شب قدر کی پہلی رات ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رمضان المبارک مہینوں کا سردار جب کہ شب قدر راتوں کی سردار ہے۔

انہوں نے آزادی اسٹیڈیم میں امام حسن قرآنی اجتماع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کا اجتماع فخر کی بات تھی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے لوگ خدا اور دین سے والہانہ لگاو رکھتے ہیں۔

صیہونی رجیم فلسطینی مزاحمت کو شکست نہیں دے سکتی

انہوں نے غزہ کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی  صیہونی حکومت کی 76 سالہ تاریخ میں بے مثال مزاحمتی آپریشن ہے۔ ان دنوں اسرائیلی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ اس وقت میدان جنگ کی فیصلہ کن طاقت مزاحمتی محاذ ہے، لہذا غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم ان کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کی علامت ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ مزاحمت پہلے ایک جنگی محاذ تھی لیکن اب ایک نیٹ ورک کی شکل اختیار کر چکی ہے جہاں علاقے میں مزاحمتی قوتیں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ میدان جنگ میں اتری ہیں اور انشاء اللہ اس ہم آہنگی کا نتیجہ صیہونی حکومت کی نابودی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے پاس مزاحمت کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے اور خدا کے فضل سے وہ مکمل شکست کے دہانے پر ہے کہا: اس وقت مزاحمت خطے میں فیصلہ کن پوزیشن رکھتی ہے اور میدان جنگ میں فاتح کی حیثیت سے ہے موجود ہے اور قرآنی بشارت کے مطابق فتح مزاحمت کی ہی ہے جب کہ شکست و ذلت غاصب صیہونی رجیم کا مقدر ہے۔ 

امسال یوم القدس کا انداز نیا اور جداگانہ ہوگا

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ وحشی صیہونی حکومت کے مظالم انتہائی غیر معمولی جرائم ہیں جن کے ذکر سے زبان عاجز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال یوم القدس ایک الگ انداز میں منایا جائے گا اور خدا کے فضل سے اگلے ہفتے ہم یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرکے غزہ کی خواتین اور مردوں کی استقامت و پامردی کو سلام پیش کریں گے۔

آیت اللہ خاتمی نے روس میں دہشت گردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا میں ہر جگہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ داعش امریکہ کا دوسرا نام ہے۔ امریکہ نے ہی داعش کو بنایا۔ لہذا داعش ایک امریکی اور اسرائیلی دہشت گرد ٹولہ ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے سوال اٹھایا کہ غزہ میں پچھلے کئی ماہ سے جاری صیہونی جرائم کے بعد بھی داعش نے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے معمولی اقدام تک کیوں نہیں کیا؟ جس سے واضح ہوتا ہے کہ داعش کو امریکہ نے بنایا۔ لہذا یہ دہشت گرد ٹولہ امریکہ اور اسرائیل کا ٹاوٹ ہے۔

News ID 1922937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha