مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کے حملے میں عظیم مجاہد حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے۔ وہ سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کے بااعتماد ساتھی تھے۔ ان کی شہادت سے صہیونی حکومت کی تاریخ میں سیاہ باب رقم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جان قربان کردی۔
جنرل باقری نے کہا یہ واقعہ صہیونیت کے خلاف مقاومت کے زندہ ہونے اور امریکہ سمیت استکباری طاقتوں کے خلاف مزاحمتی جوانوں کی طاقت کا واضح ثبوت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خطے میں امریکہ کے پاگل کتے کی جانب سے قرون وسطی کے اقدامات فلسطین کی مقدس سرزمین پر صیہونی غاصبوں کے ذلت آمیز وجود کو دوام نہیں بخش سکتے ہیں۔ ان واقعات کے بعد مقاومتی جوانوں کا عزائم مزید مستحکم ہوں گے۔
انہوں نے اس المناک شہادت پر لبنانی قوم بالخصوص حزب اللہ اور دیگر مقاومتی تنظیموں کے مجاہدین کو مبارک باد اور تعزیت پیش کی۔
آپ کا تبصرہ