مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ترکمانستان کے سربراہ قربانقلی بردی محمدوف سے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جہاں دونوں ممالک کے درمیان موثر تعاون کے طریقوں پر مشاورت ہوگی۔
پزشکیان نے بحیرہ کیسپین کے پانی کی سطح میں کمی کے باعث ماحولیاتی خطرات میں اضافے کے حوالے سے ترکمانستان کے قومی رہنما کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس کی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہوں اور وزیر خارجہ کو ہدایت دوں گا کہ وہ دیگر ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اس ملاقات کا اہتمام کریں۔
ایرانی صدر نے بندر عباس میں ہونے والے دھماکے پر ترکمان قومی رہنما کے اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ترکمانستان کے سربراہ نے کہا کہ ترکمانستان اپنے دیرینہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ جامع تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
قربانقلی بردی محمدوف نے کہا کہ ہمیں بحیرہ کیسپین کے پانی کی سطح میں مسلسل اور شدید کمی کے بارے میں سخت تشویش ہے اور ہماری تجویز ہے کہ کیسپئن ساحلی ممالک کا سربراہی اجلاس تہران کی میزبانی میں منعقد کیا جائے ۔
ترکمانستان کے قومی رہنما نے بندر عباس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں اپنے ملک کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور آمادگی کا یقین دلایا۔
آپ کا تبصرہ