مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی قومی حکمت موومنٹ کے سربراہ سید عمار الحکیم نے ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت، حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
عراق کی قومی حکمت موومنٹ کے سربراہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مسلم ممالک کی سلامتی اور حفظ و امان کے لئے خصوصی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ