مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری پاکستان کے آرمی چیف جنرل آصف منیر کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اپنے دورۂ پاکستان میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاک فوج کی دعوت پر روانہ ہونے والا اعلی ایرانی فوجی وفد اسلام آباد میں پاکستانی دفاعی رہنماؤں کے ساتھ دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اور تعاون پر مذاکرات کرے گا۔
ایرانی اور پاکستانی فوجی رہنما خطے کے حالات اور واقعات پر بھی گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ