مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری روس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ سرگئی شایکو سے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور طویل مدتی بنیادوں پر استوار ہیں۔ حکومتوں کے بدلنے سے ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایرانی نئی حکومت کے دور میں ان تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ بخوبی سمجھ چکا ہے کہ دنیا میں ارتکاز قدرت کا نظریہ فنا ہوچکا ہے۔ ہم ایران، روس اور چین کے درمیان سہ فریقی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران روسی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے حماس کے سربراہ پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ شہید ہنیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی سازش کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ