مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئ کہا ہے کہ ایران ،شام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور شام دونوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک خطے میں غیر علاقائی ممالک کی مداخل کے خلاف ہیں۔ شام کے صدر بشار اسد نے ایران اور شام کے وفود کے درمیان ملاقاتوں اور معاہدوں کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی مشترکہ پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئي ہے اور دشمن کو تہران اور دمشق کے مفادات کو خظرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
آپ کا تبصرہ