مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے روز پاسدار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے کمانڈر اورسپاہی اسلام، ولایت اور انقلاب کے امین ہیں جو ایرانی عوام کے لئے پوری دنیا میں باعث فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایمان اور رضایت خدا کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ سپاہ پاسداران ایرانی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہےجس نے مختلف مواقع پر ملکی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے آج تک اس لشکر نے ایران کو ہمیشہ سربلند کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء نے امام زمان عجل اللہ فرجہ کی نظرکرم کے ساتھ رہبر معظم کے حکم کے مطابق اسلام کی راہ میں اپنی جان قربان کی ہے۔
آپ کا تبصرہ