10 نومبر، 2024، 9:27 PM

ایران اور سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران میں دوطرفہ دفاعی اور فوجی تعاون اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ایرانی ہم منصب میجر جنرل باقری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے سعودی فوجی سربراہ کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں اضافے کے امکانات پر زور دیا۔

انہوں نے فوجی تربیت اور کھیل کے شعبے میں تعاون کی سطح کو بلند کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال ایرانی بحری مشقوں میں سعودی بحریہ کے جوان خصوصی شرکت کریں۔

انہوں نے سعودی عرب میں او آئی سی کے ہنگامی کے انعقاد کو مسلمان ممالک کے درمیان ہماہنگی ایجاد کرنے کا بہترین اقدام قرار دیا۔

اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے بہترین مہمان نوازی پر ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کے لئے اچھی بنیاد ہے۔ ہم اس معاہدے کو ایک فرصت سمجھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران جنرل باقری نے سعودی وزیر دفاع کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔

News ID 1928046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha